ETV Bharat / state

ادھمپور: پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج

ادھمپور کے سابق رکن اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیا نے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف محکمہ جل شکتی کے دفتر کے باہر مٹکے پھوڑ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ادھمپور: پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج
ادھمپور: پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 9:03 AM IST

ڈوگرہ کرانتی دل کے چیف اور ادھمپور کے سابق رکن اسمبلی، بلونت سنگھ منکوٹیا نے محکمہ جل شکتی کے دفتر کے باہر مٹکے پھوڑ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس موسم گرما میں بھی پانی کی فراہمی نہیں ہے۔ ادھمپور شہر کے تمام وارڈز، کسی بھی وارڈ میں پانی ٹھیک سے نہیں آرہا ہے اور ادھمپور سے ملحق تمام پنچایتوں میں پانی نہیں پہنچ رہا ہے۔ محکمہ جل شکتی کو لوگوں کا خیال رکھنا چاہئے، لیکن وہ ایسا نہیں کر رہے ہیں۔جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھمپور: پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج

انہوں نے لوگوں کی پریشانیوں سے متعلق محکمہ جل شکتی کے دفتر کے باہر مٹکا پھوڑ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

انہوں نے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ سے یہ اظہار کیا کہ اگر لوگوں کی مشکلات کو بروقت نہ سنا گیا تو وہ احتجاج آگے بھی کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہت گرمی ہو رہی ہے، لوگ شدید گرمی سے دو چار ہیں، اور لوگوں کو بجلی اور پانی کی بہت ضرورت ہے۔ لیکن اس کے باوجود حکومت اور انتظامیہ نے کچھ سوچا نہیں۔ یہاں ہر سال شدید گرمی پڑتی ہے لیکن حکومت اور انتظامیہ لوگوں کے بارے میں کچھ نہیں سوچتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ ان سب کے بارے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتی ہے تو آنے والے وقت میں ہم پر زور احتجاج کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.