ETV Bharat / state

Protest Against Administration In Udhampur: ادھمپور کے وارڈ 21 میں لوگوں نے تھالیاں بجا کر احتجاج کیا - ادھمپور میں سڑک کی خستہ حالی

ادھم پور شہر کے وارڈ 21 کے نگروٹہ علاقے میں مقامی لوگوں نے علاقے میں سڑک کی خستہ حالی Dilapidated Road In Udhampur ، روز بروز پانی کی قلت میں اضافہ، صفائی کے نظام کو بہتر کرنے و دیگر مسائل پر ضلع انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ Protest Against Administration In Udhampur کیا۔

Protest Against Administration In Udhampur: ادھمپور کے وارڈ 21 میں لوگوں نے تھالیاں بجا کر احتجاج کیا
Protest Against Administration In Udhampur: ادھمپور کے وارڈ 21 میں لوگوں نے تھالیاں بجا کر احتجاج کیا
author img

By

Published : Feb 24, 2022, 5:03 PM IST

صبح تقریباً 11.30 بجے لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور کافی دیر تک پلیٹیں بجا کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ احتجاج کی قیادت کر رہے ایڈوکیٹ سنجیت بووریا نے کہا کہ علاقے کے تمام مسائل کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو خطوط لکھے گئے ہیں لیکن، کسی بھی مسئلہ کو دور کرنے کے لیے اب تک کسی بھی اہلکار نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نگروٹہ کا دورہ نہیں کیا۔ Protest Against Administration In Udhampur

Protest Against Administration In Udhampur: ادھمپور کے وارڈ 21 میں لوگوں نے تھالیاں بجا کر احتجاج کیا

انہوں نے کہا کہ سیوریج پائپ لائن بچھانے کے بعد ایک کلو میٹر طویل سڑک کی حالت خراب ہے۔ اس پر آئے روز لوگ حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔ ان کے علاقے میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہے۔ لوگوں کو پینے کے پانی کے لیے آئے روز مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پانی کی کمی کو دور کرنے کے لیے جل شکتی محکمہ Jal Shakti Department in Udhampur کی طرف سے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں صفائی کا نظام بھی متاثر ہے۔ صفائی ملازمین گندگی کو اٹھانے کے لیے شاذ و نادر ہی پہنچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگ مسلسل میمورنڈم دے کر اور مظاہرے کر کے اپنے مسائل ضلع انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن معلومات ہونے کے باوجود کوئی کچھ نہیں کر رہا۔ Protest Against Administration In Udhampur

یہ بھی پڑھیں: Fruit Growers Protest in Kulgam: کولگام میں فروٹ گروورس کا احتجاج

انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے آج سب نے تھالی بجا کر اپنے مطالبات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ امید ہے پلیٹوں کی آواز سن کر انتظامیہ جاگ جائے گی اور ہمارے مسائل کی طرف توجہ دے گی۔ Protest Against Administration In Udhampur

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.