ETV Bharat / state

شیوراج قتل معاملے میں ایس آئی ٹی تشکیل - shivraj murder in udhampur

پولیس نے معاملے میں چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، جنکا نارکو ٹیسٹ کروانے کے لئے پولیس عدالت سے اجازت طلب کرے گی۔

Police
Police
author img

By

Published : Jun 23, 2020, 2:26 PM IST

تقریباً ایک ماہ سے لاٹی ڈو ڈو کے سیوجدھار کے باشندہ شیوراج کے قتل معاملے سے متعلق پولیس مختلف سطحوں پر کارروائی کررہی ہے۔

شیوراج قتل معاملے میں ایس آئی ٹی تشکیل

اودھمپور رینج کے ڈی آئی جی سوجیت کمار سنگھ نے آج میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اپنی پوری کوشش کر رہی ہے لیکن اب تک اس معاملے کا حل نہیں ہو سکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف سطحوں کے لوگوں اور مختلف اداروں اور سیاسی لوگوں نے بھی شیو راج کی موت سے متعلق پولیس پر الزامات عائد کئے ہیں لیکن پولیس شیوراج کے قتل معاملے میں چوکس ہے اور پوری سنجیدگی کے ساتھ معاملات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آخری لمحات میں جو لوگ شیوراج کے ساتھ دیکھے گئے تھے، ان میں سے چار کو پولیس نے حراست میں لیا ہے اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے رام نگر کے ایس ڈی پی او گارو رام بھاردواج کی سربراہی میں قتل کو حل کرنے کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اپنا کام انتہائی خلوص نیت سے کر رہی ہے اور آج بھی پولیس تفتیش کے لئے قتل کے مقام پر جارہی ہے۔

ڈی جی پی نے کہا کہ آئندہ دنوں میں پولیس کے ذریعہ گرفتار افراد کے لئے نارکو ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ اس کے لئے پولیس ضلع عدالت میں درخواست دائر کرنے جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.