ETV Bharat / state

غیر سرکاری تنظیم 'جیو اور جینے دو' کے ذریعہ شجرکاری پروگرام - ادھمپور میں غیر سرکاری تنظیم

ادھمپور کے صنعتی علاقے بٹل بلیا میں ہوئے اس پروگرام کے دوران پردھان طارق شاہ نے کہا کہ آج ہماری تنظیم نے شجرکاری پروگرام کا انعقاد کیا ہے اور آنے والے دنوں میں یوم ماحولیات کے موقع پر تنظیم ہر سال اسی طرح پودے لگائے گی۔

غیر سرکاری تنظیم 'جیو اور جینے دو' کے ذریعہ شجرکاری پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : May 30, 2021, 4:16 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ادھمپور میں غیر سرکاری تنظیم 'جیو اور جینے دو ' کے ممبران نے پردھان طارق شاہ کی صدارت میں شجرکاری پروگرام کا انعقاد کیا۔ جس میں تنظیم کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

غیر سرکاری تنظیم 'جیو اور جینے دو' کے ذریعہ شجرکاری پروگرام کا انعقاد

ادھمپور کے صنعتی علاقے بٹل بلیا میں ہوئے اس پروگرام کے دوران پردھان طارق شاہ نے کہا کہ آج ہماری تنظیم نے شجرکاری پروگرام کا انعقاد کیا ہے اور آنے والے دنوں میں یوم ماحولیات کے موقع پر تنظیم ہر سال اسی طرح پودے لگائے گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ آج یہاں پیپل اور چنار کے پودے لگائے جارہے ہیں۔ گزشتہ دنوں یہاں پر ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کا سنگین واقعہ پیش آیا تھا، جس سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ ہماری تنظیم اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے مناسب تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے آس پاس رہنے والے تمام لوگوں کی پریشانیوں کے پیش نظر اس بات پر غور کرنا ضروری ہے کہ ہم ایسی فیکٹریوں کے بجائے ماحول کو فائدہ پہنچانے والی فیکٹریاں لگائیں۔

طارق شاہ نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن اس حادثے نے جانوروں، درختوں اور ماحولیات کو کافی حد تک متاثر کیا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حادثے کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.