ETV Bharat / state

ادھمپور: عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ - daiywagers protest against government

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپو میں آج پی ایچ ای یونائیٹیڈ فرنٹ کی جانب سے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے اور دیگر مطالبات کو لے کر احتجاج کیا گیا۔

PHE department Daiywagers protest against government for their long pending demands

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 6:53 PM IST

اس موقعے پر مظاہرین نے اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی کی اور حکومت سے مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ یونائیٹیڈ فرنٹ کی جانب سے مختلف محکموں میں تعینات مقامی ملازمین نے ایک پلیٹ فارم پر آکر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مشترکہ طور پر یوٹی انتظامیہ کے سامنے اپنے مطالبات کو اٹھایا جارہا ہے تاکہ انہیں مستقل کیا جا سکے۔

ویڈیو

مظاہرین کی رہنمائی کر رہے وجے شرما نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'کچھ ملازمین تقریباً 20 سے 25 برسوں تک مستقل اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن ان کی ملازمت کو مستقل کرنے کا کوئی بھی عمل شروع نہیں کیا گیا۔ اس دوران ملازمت کے دوران کچھ ملازمین کی موت بھی ہوئی لیکن انتظامیہ کی جانب سے ان کے اہل خانہ کو کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے مقامی ملازمین میں غصہ بڑھ رہا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'حکومت کی جانب سے سنہ 2017 میں ایک ایس آر او 520 جاری کیا گیا تھا جو کہ زمینی سطح پر نافذ نہیں ہوا ہے۔'

شرما کا کہنا تھا کہ 'جو بھی حکومت آئی وہ صرف وعدے کر کے چلی گئی لیکن ان غریب لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'انہیں نئے لیفٹیننٹ گورنر سے بہت زیادہ توقعات ہیں اور ان سے مطالبہ ہے کہ عارضی ملازمین کے لیے ٹھوس پالیسی ترجیحی بنیاد پر بنائی جائے تاکہ تمام عارضی ملازمین ایک وقت میں مستقل ہوسکیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.