ETV Bharat / state

جموں کو علیحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 5, 2020, 10:11 PM IST

منکوٹیا کی سربراہی میں پینتھرس کارکن نے لال ربن باندھ کر جموں 'الگ ریاست' کا جلوس نکال کر مظاہرہ کیا۔

Panthers Party Protest, Demand for making Jammu a separate state
جموں کو علیحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ

ضلع اُدھم پور میں پیتھرس پارٹی کے کارکنوں نے جلوس نکالا، پارٹی کے سربراہ شری والونت سنگھ منکوٹیا کی سربراہی میں پیشانی پر لال ربن باندھ کر سلاتھیا چوک ادھم پور میں زبردست مظاہرہ کیا۔

جموں کو علیحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ

اس موقع پر صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے منکوٹیا نے کہا کہ گذشتہ سال 5 اگست کو جموں و کشمیر کی تنظیم نو کا بل ملک کے لوک سبھا میں منظور کیا گیا تھا، جس میں آرٹیکل 370 میں ترمیم کی گئی تھی اور 35 اے کو یکسر مسترد کردیا گیا تھا، جس کے لئے پیتھرز پارٹی کئی برسوں سے جدوجہد کر رہے تھے، یہی وجہ ہے کہ ہم ان دونوں امور پر پارٹی سیاست سے اٹھ کھڑے ہوئے اور حکومت کے فیصلے کی تعریف کی۔ دوسری جانب ریاست جموں و کشمیر کو UT کا درجہ دینے پر اعتراض جتایا۔ اور ریاست کا درجہ بحال کرنے کے ساتھ جموں کو ایک الگ ریاست بنانے کے مطالبہ کا اعادہ کیا۔

منکوٹیا نے کہا کہ UT کا درجہ حاصل کرنے کے بعد ہر فیصلہ جموں ڈویژن کے محب وطن عوام کے منافی ہوا، چاہے ٹول پلازہ کا مسئلہ ہو یا 2جی کا، سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں کو پُر کرنا اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا مسئلہ۔ ڈومیسائل قانون کا مطالبہ ہو یا نفاذ، ہمارے پڑھے لکھے نوجوانوں کے ساتھ عام شہری بھی دھوکہ دہی محسوس کررہے ہیں، لہذا ہم حکومت سے جموں ڈویژن کو الگ ریاست بنانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ جس طرح 70 برسوں سے ہم کشمیری رہنماؤں کی غلامی کرتے رہے ، تاکہ اسی طرح آنے والے وقتوں میں ہمیں مرکزی حکومت کی غلامی نہ کرنا پڑے۔

منکوٹیا نے کہا کہ آج ہم نے لال ربن باندھ کر حکومت کو براہ راست واضح پیغام دیا ہے کہ آج سے جموں الگ ریاست بنانے کے لئے بگل بج گیا ہے۔ اس مطالبے کے لئے ڈی سی ادھم پور کے توسط سے میمورنڈم مرکزی حکومت کے حوالے کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.