ETV Bharat / state

پینتھرس پارٹی کا تحصیلدار کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Oct 9, 2020, 7:20 PM IST

سابق رکن اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیا نے کہا کہ گزشتہ شام حکومت کی جانب سے جاری ان لاک-5 کی بنیاد پر کوئی بھی علاقہ ریڈ زون میں نہیں ہے، اسی لیے تار ہٹائے گئے۔

پینتھرس پارٹی کا تحصیلدار کے خلاف احتجاج
پینتھرس پارٹی کا تحصیلدار کے خلاف احتجاج

گزشتہ رات پینتھرس پارٹی کے رہنما بلونت سنگھ منکوٹیا کی جانب سے ادھم پور کے ریڈ زون آدرش کالونی سے کنٹیلے تاروں کو ہٹانے کے خلاف کیس درج کیا گیا۔ اس کے بعد آج صبح سے ہی سیکڑوں کی تعداد میں پینتھرس پارٹی کے کارکنان نے جمع ہو کر ضلع و تحصیلدار کے خلاف احتجاج کیا۔

اس دوران مظاہرین نے تحصیلدار مردہ آباد کے نعرے بھی لگائے۔ منکوٹیا نے صحافیوں کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شام حکومت کی جانب سے جاری ان لاک-5 کی بنیاد پر کوئی بھی علاقہ ریڈ زون میں نہیں ہے۔ اس کی بنیاد پر ہی انہوں نے آدرش کالونی سے کنٹیلے تاروں کو ہٹایا۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: معذوروں کے لیے مشعل راہ

انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ 25 روز سے آدرش کالونی کو ریڈ زون کی فہرست میں ڈالا گیا ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لوگوں کی پریشانیوں کے پیش نظر تاروں کو ہٹایا گیا تاکہ لوگوں کو راحت مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.