جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں واقع ہائر سکنڈری اسکول میں فٹ انڈیا موومنٹ کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے تحت ایک پینٹنگ کمپٹیشن بھی منعقد کیا گیا۔
یہ پروگرام یکم دسمبر سے سات دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس پروگرام میں دیگر مقابلے منعقد کیے جائیں گے جس میں طلبا حصہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چار روز تک جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک معطل رہے گا
پینٹنگ کمپٹیشن میں طلبا نے دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔ اس مقابلے میں گیارہویں اور بارہویں درجہ کے طلبا نے حصہ لیا۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے کووڈ-19 کی سبھی گائیڈ لائن کو فالو کیا گیا۔
اس دوران ماڈل ہائر سکنڈری اسکول میں طلبا کا ہجوم دیکھنے کو ملا کیوںکہ طلبا اپنے امتحان کے فارم بھرنے کے لیے پہنچے تھے۔