ETV Bharat / state

جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ: سڑک حادثے میں ایک ہلاک

جموں۔سرینگر قومی شاہراہ میں اودھمپور سے 10 کلومیٹر دور موڑ کے قریب ایک سڑک حادثے میں ایک راہگیر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ: سڑک حادثے میں ایک ہلاک
author img

By

Published : Aug 25, 2021, 12:44 AM IST

سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے راہگیر کی شناخت اشوک کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اشوک کمار اپنے خاندان کے لیے راشن لینے گیا تھا اور جب وہ سڑک کنارے چل رہا تھا تبھی جموں سے کشمیر کو جانے والی ایک تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل دیا اور اشوک کمار کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

اشوک کمار پیشے سے یومیہ مزدور تھے، مزدوری کے ذریعےخاندان کے لیے روزی روٹی کا انتظام کرتے تھے۔ خاندان میں بیوی سمیت چار بچے ہیں جن میں دو بیٹیاں ہیں اور دو بیٹے ہیں۔ سڑک حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش تاہم پولیس نے ڈرائیور کو چنئینی کے پاس سے پکڑ لیا۔

خیال رہے کہ جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ لوگوں کے لیے مہلک بن گئی ہے کیونکہ قومی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے ادھم پور میں گاڑیوں کو روکا جاتا ہے اور جب گاڑیوں کو کشمیر کی جانب جانے کی اجازت ہوتی ہے تو آگے نکلنے کی ہوڑ میں ٹرک ڈائیور ریس لگا تے ہیں اور آئے دن حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ آج کے حادثے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ وہیں پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تفتیش کررہی ہے۔'

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.