ETV Bharat / state

کیپٹن تشار مہاجن کی سالگرہ پر خراج تحسین - ادھم پور ریلوے اسٹیشن کا نام

کیپٹن تشار مہاجن کے والد نے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے لیکن انہیں اپنے بیٹے کے کھونے کا غم بھی ہے۔ انہوں نے حکومت سے گزارش کی ہے کہ ادھم پور ریلوے اسٹیشن کا نام ان کے بیٹے کے نام پر رکھا جائے۔

کیپٹن تشار مہاجن کی سالگرہ پر خراج تحسین

author img

By

Published : Apr 20, 2021, 8:35 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ادھمپور میں آج کیپٹن تشار مہاجن کے 32 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے اہل خانہ سمیت دوستوں نے خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ان کے والدین نے انہیں پھولوں کی چادر چڑھائی۔

کیپٹن تشار مہاجن کی سالگرہ پر خراج تحسین

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے والد نے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے لیکن انہیں اپنے بیٹے کے کھونے کا غم بھی ہے۔

انہوں نے حکومت سے گزارش کی کہ ادھم پور ریلوے اسٹیشن کا نام ان کے بیٹے کے نام پر رکھا جائے، حکومت کے سامنے متعدد بار یہ درخواست بھی کی گئی کہ ریلوے اسٹیشن کا نام کیپٹن تشار مہاجن ریلوے اسٹیشن رکھا جائے۔ لیکن حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اس پر کوئی سنجیدگی اختیار نہیں کی گئی۔

کیپٹن تشار مہاجن کے دوستوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنی سالگرہ دوستوں کے ساتھ بڑے جوش و جذبے کے ساتھ مناتے تھے اور اپنی سالگرہ منانے کے لئے ریستوراں جاتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج وہ ساتھ نہیں ہیں لیکن ان کی یادیں ان کے ساتھ ہیں اور وہ ہر سال ان کے سالگرہ پر انہیں دلی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

بتادیں کہ کیپٹن تشار مہاجن 5 سال قبل کشمیر میں دہشت گردی کے حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.