ETV Bharat / state

ادھم پور: ضلع انتظامیہ کے خلاف عوام کا احتجاج - ضلعی ترقیاتی کمشنر آفس

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں کورٹ روڈ کو ریڈ زون قرار دینے پر مقامی لوگوں اور دکانداروں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

Local people and shopkeepers protest against administration after Udhampur city's entire court road was declared red zone
ادھم پور: ضلع انتظامیہ کے خلاف عوام کا احتجاج
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 8:14 PM IST

ادھم پور میں گزشتہ دنوں ضلع انتظامیہ کی جانب سے کورٹ روڈ کو ریڈ زون قرار دیا گیا۔ جس کے بعد مقامی لوگوں میں ناراضگی دیکھی گئی۔ اس سے قبل بھی دکانداروں و پولیس اہلکاروں کے مابین اس مسئلے کو لے کر نوک جھونک ہوئی تھی۔

ادھم پور: ضلع انتظامیہ کے خلاف عوام کا احتجاج

آج مقامی لوگوں و دکانداروں نے کانگریسی رہنما اشونی کھجوریا کی قیادت میں ضلعی ترقیاتی کمشنر آفس کے باہر زبردست احتجاج اور نعرے بازی کی۔

اس موقع پر کانگریسی رہنما اشونی کھجوریا نے کہا کہ اس طرح سے پورے علاقے کو ریڈ زون قرار دینا مناسب نہیں ہے۔ پہلے سے ہی کاروباری افراد کورونا کے باعث مصیبت جھیل رہے تھے، اس پر ریڈ زون سے اب دوہری مار پڑے گی۔ جس کے سبب کاروباری طبقے کو معیشت کا بحران جھیلنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویاپار منڈل اس سلسلے میں ہماری مدد نہیں کر رہا ہے۔ کانگریسی رہنما نے بتایا کہ پورے کورٹ روڈ میں صرف نیشنل اکیڈمی کی گلی میں ہی کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں، لہذا انتظامیہ کو صرف اس گلی کو بند کرنا چاہیے، باقی دکانداروں کو دکان کھولنے کی اجازت دے دینی چاہیے۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری کورٹ روڈ کو ریڈ زون سے باہر کیا جائے، صرف اس گلی کو ریڈ زون بنایا جائے جہاں کورونا کے معاملے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.