جمعہ کے روز سکھ برادری کے لوگوں نے انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف ادھمپور میں پریس کافرنس کے ذریعے ناراضگی ظاہر کی۔ پریس کانفرنس میں سماجی کارکن بلوندر سنگھ نے کہا کہ 'تاریخ میں پہلی بار سکھ برادری سے کسی کو جے کے پی اے سی کا رکن نہیں بنایا گیا جو ہمارے لیے شرمناک ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'سکھ برادری کے ساتھ ہر حکومت نے دھوکہ کیا ہے، چاہے یہ حکومت ہو یا اس سے پہلے والی'۔
بلوندر نے کہا کہ 'بیرون ممالک میں سکھ گروؤں کے نام پر سڑک بنا دی گئی لیکن جموں و کشیمر میں آج تک بابا بندا سنگھ بہادر کا مجسمہ تک نہیں لگایا گیا۔ ایسے میں سکھ نوجوان بھی مایوس ہیں اور سوچتے ہیں کہ وہ ملک کے لیے اتنا کرتے ہیں انہیں اس کے بدلے کوئی انعام نہیں ملتا'۔