ETV Bharat / state

یوم انفنٹری: آزاد بھارت کا پہلا فوجی ایونٹ - گلہائے عقیدت

ادھمپور میں شمالی کمانڈ کی جانب سے یوم انفنٹری کی مناسبت سے روایتی انداز میں فوجی جوانوں کے بیش بہا کارناموں کو شمار کرایا گیا اور دھرو شہید اسمارک پر ان جوانوں کی یاد میں گلہائے عقیدت پیش کی گئی۔

Infantry Day Celebration by Northern command in Udhampur
یوم انفنٹری: آزاد بھارت کا پہلا فوجی ایونٹ
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 5:32 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں 27 اکتوبر کو شمالی کمانڈ نے دھرو شہید اسمارک پہنچ کر روایتی انداز میں گل پوشی کرکے 74 واں یوم انفینٹری بھی منایا گیا۔ اس موقع پر فوج کے اعلی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سی بنسی پونپا، لیفٹینیٹ جنرل وائی کے جوشی و مزید دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

یوم انفنٹری: آزاد بھارت کا پہلا فوجی ایونٹ

اس موقع پر آرمی کمانڈر کی جانب سے ادھمپور میں واقع دھرو شہید اسمارک پر گل پوشی کی گئی مزید انفینٹری کے سبھی رینک کے بزرگوں کو ان کی فرض شناسی اور قابل تعریف جذبے کے لئے مبارکباد پیش کی گئی۔ ملک کی خاطر ان فوجی جوانوں کے کارنامے، مشکل گھڑی میں اپنے فرائض کو بخوبی انجام دینے اور بھارت کی حفاظت کے لیے عسکریت پسندوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کرنے اور بھارت کی سرحد کی حفاظت کے لیے ان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی ستائش کی گئی۔

مزید پڑھیں:

یوم انفنٹری: ہلاک ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت

واضح رہے کہ یوم انفنٹری آزاد بھارت کے پہلے فوجی ایونٹ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ بھارتی فوج نے 27 اکتوبر 1947 کو وادی کشمیر میں بھارتی سر زمین پر پاکستان کی جانب سے کیے گئے پہلے حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے فتح حاصل کی تھی۔

سنہ 1947 میں بھارت کو ملی آزادی کے بعد پاکستان نے کشمیر پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا، اس کے لیے پاکستان نے قبائیلی پٹھانوں کو کشمیر میں دراندازی کے لیے بھیجا، قبائیلوں کی فوج نے 24 اکتوبر 1974 کو کشمیر پر حملہ کردیا حملے کے بعد مہاراج ہری سنگھ نے بھارت سے مدد طلب کی تھی اور بھارتی فوج کی سکھ رجمنٹ کی پہلی بٹالین سے ایک انفنٹری فوج کشمیر کو قبائیلوں سے آزاد کرانے کے لیے نکل پڑی تھی۔

مزید آپ کو بتا دیں کہ' بھارت کی تاریخ میں حملہ آوروں کے خلاف یہ پہلا فوجی آپریشن تھا، بھارتی فوج نے قبائیلوں سے کشمیر کو 27 اکتوبر 1947 کو آزاد کرایا۔ جموں و کشمیر میں یہ انفینٹری ڈے منانے کی روایت اسی وقت سے چلی آرہی ہے اور اب تک اسی انداز میں جاری ہے۔ اس موقع پر حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ان فوجیوں کے بیش بہا کارنامہ کو یاد کیاجا تا ہے اور انہیں سلام پیش کیا جا تا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.