ETV Bharat / state

کورونا وبا کے پیش نظر عدالتوں میں سماعت آن لائن کرنے کا حکم

جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملوں میں تیزی سے اضافے کے پيش نظر جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے پیر کے روز خطے کی تمام عدالتوں میں سماعت آن لائن کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

کورونا وبا کے پیش نظر عدالتوں میں سماعت آن لائن کرنے کا حکم
کورونا وبا کے پیش نظر عدالتوں میں سماعت آن لائن کرنے کا حکم
author img

By

Published : Apr 6, 2021, 4:13 PM IST

ملک بھر میں کورونا کے نئے کیسز میں دن بہ دن اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے سرکاری اداروں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

کورونا وبا کے پیش نظر عدالتوں میں سماعت آن لائن کرنے کا حکم

مرکز کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملوں میں تیزی سے اضافے کے پيش نظر جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے پیر کے روز خطے کی تمام عدالتوں میں سماعت آن لائن کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ کی تمام عدالتوں میں سماعت آن لائن یعنی ورچوئل طریقے سے کے جائیں گی۔ اس دوران عدالت میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے حکم نامے کے مطابق 'پورے ملک اور خاص طور پر مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں اچانک اضافے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجدالحرام میں نماز، عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے لئے اجازت نامے لازمی

واضح رہے کہ عدالت کے اندر صرف ججوں اور وکلا کو ہی جانے کی اجازت دی جارہی ہے اور کسی بھی عام آدمی کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.