در اصل گذشتہ دنوں مشہور یوگا گورو بابا رام دیو نے کووڈ۔19 کے حوالے سے ایلوپیتھک طریقہ علاج کو 'احمقانہ اور دیوالیہ سائنس‘ قرار دیا تھا۔ جس پر ملک بھر میں ڈاکٹروں نے بابا کے اس بیان کو'توہین آمیز‘ قرار دیتے ہوئے یکم جون بروز منگل کے روز یوم سیاہ منائے اور بابا کے خلاف ناراضگی ظاہرکی۔ اس متنازع بیان پر ڈاکٹروں نے بابارام دیو کو ہتک عزت کا نوٹس بھی بھیجا ہے۔
اس سلسلے میں یکم جون کو ملک بھر کے ساتھ ساتھ ادھمپور میں بھی ڈاکٹروں نے بابا رام دیو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کالے بینڈ پہنے اور ناراضگی ظاہر کی اور بابا کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
ڈاکٹرز ایسوسی ایشن جموں کے صدر ڈاکٹر بلوندر سنگھ نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ' ایسے وقت میں جب طبی برادری مہلک وبا سے لڑنے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں ایسے میں ان کا یہ بیان انتہائی قابل مذمت ہے۔
اس موقعے پر ضلع ہسپتال کے ڈاکٹروں مریضوں کی دیکھ ریکھ کو چھوڑے بغیر احتجاج کیا اور اپنی نارضگی ظاہر کی اور انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔