ETV Bharat / state

ادھم پور: فرقہ وارانہ ہم آہنگی ریلی کا انعقاد

ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کی جانب سے ادھم پور میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہفتہ کے تحت ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں تقریبا تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔

dlsa udhampur organises communal harmony campaign week
ادھم پور: فرقہ وارانہ ہم آہنگی ریلی کا انعقاد
author img

By

Published : Nov 23, 2020, 9:56 PM IST

ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کی جانب سے آج فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہفتہ کے تحت ادھم پور شہر میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام برادریوں کے لوگوں نے شرکت کی۔

ادھم پور: فرقہ وارانہ ہم آہنگی ریلی کا انعقاد

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کی سب جج سندیپ کور کی قیادت میں یہ ریلی شہید بھگت سنگھ پارک سے شروع ہوئی اور گول مارکیٹ سے ہوتی ہوئی واپس پارک تک پہنچ کر ختم ہوگئی۔

سب جج سندیپ کور نے بتایا کہ جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس گیتا متل کی ہدایت کے مطابق ضلعی سیشن جج موہن لال منہاس کی سربراہی میں ہفتہ وار فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہفتہ کا انعقاد کیا گیا ہے اور یہ ہفتہ 19 نومبر سے شروع ہوا ہے جو 25 نومبر تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ ایک ساتھ مل کر اس ریلی میں شامل ہوئے اور آپس میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیا۔ سب جج نے کہا کہ کوئی بھی مذہب پرتشدد کی تعلیم نہیں دیتا ہے لہذا ہم سب کو ایک ساتھ فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں رہنا چاہئے، ریلی کے ذریعہ بھی یہی پیغام پہنچایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.