ETV Bharat / state

'سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لیے آھارڈ کارڈ ضروری' - آدھار کارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے اور نئے کارڈ بنانے کے لیے سنٹر کا قیام کیا گیا

ڈی ڈی سی ادھمپور نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' سرکاری اسکیموں سے فائڈہ اٹھانے کے لیے آھارڈ کارڈ ضروری ہے۔

DDC Udhampur appeals to beneficiaries under different Govt Schemes link their adhaar
DDC Udhampur appeals to beneficiaries under different Govt Schemes link their adhaar
author img

By

Published : Aug 28, 2020, 10:30 PM IST

ادھم پور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے آج ایک سرکاری پریس کانفرنس کے دوران ضلع کے تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جن کسی وجہ سے جن لوگوں کے پاس آدھار کاڑ نہیں ہے وہ اپنے نزدیکی سنٹر میں آدھار کارڈ بنا لیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ' جو لوگ سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں وہ اپنا آدھار نمبر مذکورہ اسکیم سے لنک کروا دیں تاکہ انہیں فائدہ ملتا رہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے آدھار کارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے اور نئے کارڈ بنانے کے لیے سنٹر کا قیام کیا گیا ہے۔ جس میں خصوصی طور پر جموں و کشمیر بینک کے شاخوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایس بی آئی برانچ ادھم پور، جموں کشمیر بینک بریچ ڈومیل ادھم پور، رام نگر ، ہاؤسنگ کالونی، رمبل، خون، آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ چنینی، مج تالا، بنست گڑھ، پنچیری، وغیرہ شامل ہے۔ یہاں آدھار کارڈ بنائے جارہے ہیں، جن کے پاس کارڈ نہیں ہے وہ کسی بھی دن یہاں آکر آدھار کارڈ بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگمرکزی حکومت کا اسکیموں سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ اپنا آدھار کارڈ لنک کرائیں۔

انہوں نے اسکیموں کا نام لیتے ہوئے کہا کہ راشن تقسیم کرنے والے نظام، پنشن سکیم، اسکالرشپ سکیموں سے فائدہ اٹھانے والے افراد اپنے آھار کارڈ کو آئندہ 8 سے 10 دن کے اندر اپ ڈیٹ کرائیں اور سرکاری اسکیموں کے فائدہ حاصل کریں'۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.