جموں و کشمیر میں دو دنوں سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔ برف باری کی وجہ سے کسانوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ کسانوں کی 70 فیصد فصل مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔
ادھم پور ضلع میں بھی کسانوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے ادھم پور ضلع میں کسانوں کی تقریباً 70 فیصد فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں میں خراب موسم کے باوجود امت شاہ جلسہ سے خطاب کریں گے
وہیں ضلع انتظامیہ نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ کسانوں کی تباہ شدہ فصل کی مکمل تفتیش کریں۔ ضلع انتظامیہ اور یو ٹی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کو کہا ہے کہ اس پر کام کیا جائے تاکہ کسانوں کو ہونے والے نقصان کی مکمل تلافی ہوسکے۔