تفصیلات کے مطابق کرائم برانچ جموں نے مفرور ملزم ستپال وشال ولد عمرو چند کو سولہ برس بعد گرفتار کیا گیا ہے اور وہ مبینہ طور پر جرائم میں ملوث ہے۔ ملزم کا تعلق ادھمپور ضلع سے ہے۔ ان کے خلاف آر پی سی کے دفعات 120 اور 420 کے تحت ایف آئی آر زیر 18/2004 کے تحت مقدمہ درج ہے۔
لو جہاد آرڈیننس: ملا جلا رد عمل
ذرائع کے مطابق ملزم نے سال 2002 میں نوجوانوں سے روزگار فراہم کرنے کے غرض سے 6 لاکھ سے زیادہ پیسے وصول کیے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں کی کرائم برانچ میں ایک شکایت درج کی گئی تھی جس میں کہا شکایت کنندہ کے ساتھ دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کرنے کی شکایت درج کی گئی تھی۔ کرائم برانچ نے 16 برس بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔