ETV Bharat / state

ادھمپور کے وارڈ نمبر ایک میں کورونا ٹیکہ کاری مہم - جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کی اہم خبر

ادھمپور کے وارڈ نمبرایک میں کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے ٹیکہ کاری مہم زوروں پر جاری ہے۔ علاقے کی کونسلر نے بھی لوگوں سے گذارش کی کہ لوگ ٹیکہ ضرور لگوائیں۔

ادھمپور کے وارڈ نمبرایک میں کورونا ٹیکہ کاری مہم

author img

By

Published : Apr 26, 2021, 4:35 PM IST

پورے بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا قہر تیزی سے جاری ہے۔ لوگ اس وائرس کا شکار کافی تیزی سے ہورہے ہیں۔ ساتھ ہی اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی کافی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ادھمپور کے وارڈ نمبرایک میں کورونا ٹیکہ کاری مہم

اس وبا کو دیکھتے ہوئے جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں ہر ایک شخص کو کورونا کی ویکسین لگائی جارہی ہے، تاکہ لوگ اس وبا سے بچ سکیں۔ اسی ضمن میں ادھمپور کے وارڈ نمبر 1 میں کورونا ویکسین کیمپ لگایا گیا۔

اس کیمپ میں، وارڈ نمبر 1 کے لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکہ لگائے گئے۔ اس تعلق سے وارڈ نمبر 1 کی کونسلر پریتی نے لوگوں سے درخواست کیا کہ وہ کرونا ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ اس وبا سے بچ سکیں، لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ احتیاط ضروری ہے۔

اس تعلق سے ایک مقامی شخص نے بتایا کہ 'یہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے، لوگوں کو چاہیے کہ وہ ویکسین ضرور لگوائیں۔ یہ ویکسین حکومت نے ہمارے جان کی حفاظت کے لیے ہی بنوائی ہے۔ لہذا ہمیں ویکسین ضرور لینا چا ہیے۔'

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.