ETV Bharat / state

Asha Workers Protest in Udhampur اودھم پور کی شہید بھگت سنگھ پارک میں آشا ورکرس کا احتجاج - اودھم پور کی شہید بھگت سنگھ پارک میں

آشا ورکرس نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پے سکیل 26000 کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاتا تب تک ہم لوگوں کی ہڑتال جاری رہے گی۔

Asha workers protest at Shaheed Bhagat Singh Park in Udhampur

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 5:38 PM IST

اودھم پور: ضلع کے مختلف حصوں سے آشا ورکرز شہید بھگت سنگھ پارک میں جمع ہوئیں۔ محکمہ صحت میں کام کرنے والی آشا ورکرز کے ساتھ امتیازی سلوک کی وجہ سے مختلف مطالبات کئے اور اس سلسلے میں زوردار نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی آشا ورکرز نے کہا کہ ہر جگہ پر ہمارا استعمال کیا جاتا ہے، جب کہ ہمیں تنخواہ کے نام پر اکاؤنٹ میں ایک ہزار سے دو ہزار روپے دیے جاتے ہیں اور وہ بھی کبھی دو ماہ کے لیے، تو کبھی تین ماہ کے لیے ہمارے کھاتوں میں پیسے ڈال دیا جاتا ہے۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ آج تک سمجھ میں نہیں آیا کہ یہ رقم ہمیں کیسے دی گئی۔ دوسری جانب مظاہرے میں شامل آشا ورکر ریتا دیوی نے بتایا کہ کسی بھی محکمے میں کوئی کام آتا ہے تو افسران اسے آشا ورکر کے حوالے کر دیتے ہیں اور جب تک آشا ورکر رپورٹ نہیں دیتی ان کا کام مکمل نہیں ہوتا۔ ہم لوگ کام کرتے ہیں لیکن کام کے نام پر کبھی 200 تو کبھی 300 روپیے دیے جاتے ہیں، وہ بھی وقت سے نہیں ملتے جس کی وجہ سے ہمیں مالی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آشا ورکرز نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ماہانہ 26000 روپے تنخواہ مقرر کی جائے، تاکہ ہم دل سے کام کریں اور اپنے اہل خانہ کا صحیح طریقے سے خیال رکھ سکیں۔ مظاہرین نے مزید کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہڑتال جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.