ETV Bharat / state

ادھم پور: دفعہ 370 کی منسوخی محض دکھاوا، او بی سی کو حقوق دینے کا مطالبہ

جنرل سکریٹری کالی داس نے کہا کہ سنہ 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد بھی اب تک کچھ نہیں ہوا۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آرٹیکل 370 کو صرف نام کے لیے ہٹایا گیا ہے جب کہ حقیقت میں آرٹیکل 370 جیسی پابندیاں ابھی تک نافذ ہیں۔ ابھی تک او بی سی کو جموں و کشمیر میں ریزرویشن کا فائدہ نہیں ملا ہے۔

ادھم پور: او بی سی کو ریزرویشن کا فائدہ دینے کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 4:40 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ادھم پور میں آل انڈیا بیک ورڈ کلاس یونین کا اجلاس وشواکرما مندر میں منعقد کیا گیا۔ جس میں زیر التواء مطالبات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یونین کے عہدیداروں نے بتایا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد بھی انہیں ریزرویشن کا فائدہ نہیں ملا ہے۔

ادھم پور: او بی سی کو ریزرویشن کا فائدہ دینے کا مطالبہ

جنرل سکریٹری کالی داس نے کہا کہ جب 2019 میں آرٹیکل 370 کو منسوخ کیا گیا تھا تو ایسا لگا تھا کہ او بی سی طبقے کو ان کا حق مل جائے گا۔ انہیں حکومت کی جانب سے فوائد دیے جائیں گے لیکن دو سال گزرنے کے بعد بھی حکومت او بی سی کیٹیگری کے لیے کچھ نہیں کرسکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 1992 میں سپریم کورٹ نے منڈل رپورٹ جاری کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ 27 فیصد ریزرویشن کا فائدہ او بی سی کو دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کی وجہ سے ریاست میں اس حکم پر عمل نہیں ہوسکا۔ وہیں سنہ 2014 میں بی جے پی رہنماؤں نے انہیں فوائد دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عسکریت پسندی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: منوج سنہا

انہوں نے مزید کہا کہ سنہ 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد بھی اب تک کچھ نہیں ہوا۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آرٹیکل 370 کو صرف نام کے لیے ہٹایا گیا ہے جب کہ حقیقت میں آرٹیکل 370 جیسی پابندیاں ابھی تک نافذ ہیں۔ ابھی تک او بی سی کو جموں و کشمیر میں ریزرویشن کا فائدہ نہیں ملا ہے۔ حکومت کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.