ETV Bharat / state

Poppy Straw Seized in Udhampur ادھم پور میں دو اسمگلر گرفتار، سو کلو پوست کا بھوسا برآمد - کشمیر نیوز

ادھم پور پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران دو اسمگلروں کو گرفتار کرنے اور ان کے قبضے سے سو کلو پوست کا بھوسا (بھکی) برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Two Drug Smugglers Arrested

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 6, 2023, 8:53 AM IST

ادھم پور: جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں پولیس نے منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے دو اسمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 100 کلو پوست کا بھوسا (بھکی) برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر پولیس نے شہر کے جکھینی چیک ناکہ پر چیکنگ کے دوران ٹرک ڈرائیور اور اس کے ایک ساتھی کے خلاف کارروائی کی۔ قومی شاہراہ 44 پر ادھم پور پولیس اسٹیشن کی ایک چیکنگ ٹیم منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے گاڑیوں کی چیکنگ کررہی تھی۔ اسی دوران وادی کی جانب سے آنے والے ایک ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا، یہ وادی سے پنجاب کی طرف جارہا تھا، جس کا رجسٹریشن نمبر آر جے 07 جی اے 3981 تھا۔ پولیس نے اس ٹرک کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران پولیس نے ٹرک سے 100 کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد کیا اور وہیں ٹرک کے ڈرائیور سمیت اس کے ایک ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق، اس معاملے میں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن ادھم پور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سرینگر سے راجستھان جا رہی 800 کلو پوست کا بھوسا (بھکی) کی بڑی کھیپ پولیس نے برآمد کی تھی جس کی قیمت 50 لاکھ روپے بتائی جارہی تھی۔ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر پولیس نے شہر کے جکھینی چوک پر ایک آئل ٹینکر (HR67B-5452) میں اسمگل کی جانے والی تقریباً آٹھ کوئنٹل بھکی برآمد کی تھی۔ بتایا جا رہا تھا کہ اس ممنوعہ اشیاء کو چالیس بوریوں میں بھر کر ٹینکر کے نچلے حصے میں چھپایا گیا تھا۔ یہ ٹینکر سرینگر سے راجستھان جا رہا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Poppy Straw Seized in Udhampur ادھمپور میں تقریبا 50 لاکھ مالیت کی فکی ضبط، دو ملزمان گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.