ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی نے ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا جس کی صدارت ضلعی صدر اور سابق رکن اسمبلی کانگریس کمیٹی صدر کرشنا چند بھگت نے کی۔ اس تقریب میں سرکردہ شخصیات، سینئر عہدیداران اور کانگریس فرنٹ آرگنائزیشن کے ممبران سمیت پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔
اس موقع پر کرشنا چند بھگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ہمارے ملک کی آزادی میں صحت مندانہ خدمات کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور انہیں پوری دنیا میں دل کی گہرائیوں سے یاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر مختلف سطح پر پارٹی کی خدمت کرنے والے پارٹی کے تجربہ کار قائدین بھی موجود تھے۔