ETV Bharat / state

ادھمپور: قومی یوم رائے دہندگان  پر تقریب - ایک پروگرام کا انعقاد

11ویں قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر ضلع ادھم پور میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، ساتھ ہی 18 برس کی عمر کو پہنچنے والے دیگر نوجوانوں کو ووٹر آئی ڈی کارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔

11th National voters day celebrated at Udhampur
ادھمپور: قومی یوم رائے دہندگان کی مناسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد
author img

By

Published : Jan 25, 2021, 8:45 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں بھی 11ویں قومی یوم رائے دہندگان کی مناسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا اہتمام ادھمپور ضلع کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں کیا گیا۔

ادھمپور: قومی یوم رائے دہندگان کی مناسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد

اس پروگرام میں ضلعی افسران کے علاوہ ادھمپور شہر کی کئی بڑی شخصیات نے شرکت کیں، ساتھ ہی حالیہ دنوں جموں و کشمیر میں ہوئے ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں نے بھی شرکت کیا۔ اس موقع پر ضلعی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے پروگرام میں شامل سبھی رائے دہندگان کو یہ عہد بھی دلایا کہ وہ اپنے رائے کا صحیح استعمال کریں گے۔

اس موقع پر دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ طلبہ نے بھی پروگرام میں شامل لوگوں کو ووٹ کی اہمیت کے تعلق سے بیدار کیا۔ ساتھ ہی 18 برس کی عمر کو پہنچنے والے دیگر نوجوانوں کو ووٹر آئی ڈی کارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔

مزید پڑھیں: الطاف بخاری کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

اس موقع ضلعی کمشنر نے لوگوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں اور اس کا بہتر استعمال کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.