ریاست کے چیف الیکشن افسر رام ترنی كانتی نے بتایا کہ 'اتوار کو صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک ہونے والی ووٹنگ کے لیے 1200 الیکشن حکام کے ساتھ 2000 سے زیادہ نیم فوجی دستوں کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس مدت کے دوران 1،41،251 ووٹرز 13 امیدواروں کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔'
الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف الیکشن افسر، خصوصی سپروائزر اور مغربی تریپورہ کے الیکشن افسر کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ کی بنیاد پر ان پولنگ اسٹیشنوں کی پولنگ کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ ساتھ ہی ریٹرننگ افسر ڈاکٹر سندیپ ایم مہاتمے کو تبدیل کرنے کے علاوہ، انتخابات مکمل کرانے میں مصروف کئی پولنگ افسران اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور انضباطی کارروائی بھی کی گئی ہے۔'