ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر کے رام مندر واجپائی کالونی میں دن دہاڑے ایک نوجوان کا قتل کرنے کی واردات پیش آئی ہے۔ کرونیشور نگر گلبرگہ کے 22 سالہ نوجوان نکھل کاقتل ہوا ہے۔ جبکہ اس کی والدہ کملا اما حملہ میں شدید زخمی ہوئی ہیں۔
والدہ کی حالت نہایت نازک بتائی جارہی ہے۔ نکھل کی بہن کی منگنی روکنے کی کوشش اس کے قتل کی وجہ بتائی جارہی ہے۔ اودے اسٹیشن بازار کے ساکن لڑکے نے نکھیل کی بہن کی منگنی روکنے کی کوشش کی۔
اس بات پر ہوئے جھگڑے میں اودے نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر نکھل اس کے بھائی وکاس اور والدہ کملا اما پر حملہ کیا۔
حملہ میں نکھل کی برسر موقع پر موت ہوگئی جبکہ وکاس اور کملا اما زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔