ETV Bharat / state

یوراج سنگھ نے نظام آباد سرکاری اسپتال کے لیے بڑا عطیہ دیا - نظام آباد ای ٹی وی بھارت خبر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یوراج سنگھ کی مدد سے تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے سرکاری اسپتال کو اپنے یووی کین فاونڈیشن کے ذریعہ 120آئی سی یو بستر،آکسیجن سلنڈرس اور دیگر طبی آلات کا عطیہ دیا ہے۔

یوراج سنگھ
یوراج سنگھ
author img

By

Published : Aug 1, 2021, 2:37 PM IST

کورونا کی لہر کے دوران بستروں کی کمی سے مریضوں کو ہونے والی دشواریوں کے پیش نظر سابق کرکٹر نے یہ عطیہ دیا ہے۔

کووڈ کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران نظام آباد کے اس سرکاری اسپتال میں بڑے پیمانہ پر غریب مریضوں کا علاج کیا گیا تھا۔ساتھ ہی پڑوسی ریاست مہاراشٹرسے بھی بڑے پیمانہ پر آنے والے کورونا کے مریضوں کا علاج بھی اس اسپتال میں کیاگیا۔

نظام آباد، مہاراشٹر کی سرحد کے قریب ہے۔اس اسپتال میں 74آئی سی یو بستر،72ونٹی لیٹرس ہیں۔اس فاونڈیشن کی جانب سے 120آئی سی یوبسترفراہم کئے جانے پر بستروں کی تعداد بڑھ کر 194تک جاپہنچی۔ان میں 18ونٹی لیٹرس والے بستر ہیں۔فاونڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ 120بستروں میں سے 40بستربچوں کیلئے ہیں۔

اسپتال کی سپرنٹنڈنٹ پراتیماراج نے کہا کہ نظام آباد کے اس اسپتال کا انتخاب کرتے ہوئے فاونڈیشن نے یہ عطیہ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ رکن کونسل کویتا کے تال میل پر اس فاونڈیشن کی جانب سے یہ عطیہ دیاگیا۔

مزید پڑھیں :یواراج کی والدہ اور اہلیہ کے جذبات چھلکے

انہوں نے کہاکہ بھارت میں اس فاونڈیشن کی جانب سے کیاجانے والے یہ بڑاپروجیکٹ ہے۔نظام آباد کے لئے یہ عطیہ فخر کی بات ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.