ETV Bharat / state

تلنگانہ میں نئی سیاسی اننگز: شرمیلا کا دورہ کھمم ملتوی - تلنگانہ میں ایم ایل سی انتخابات

اطلاع کے مطابق وائی ایس شرمیلا نے اس دورہ کو ملتوی کردیا ہے۔ ایم ایل سی انتخابات کے بعد وہ کھمم کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ آئندہ ماہ کی 14 تاریخ کے بعد ہی وہ یہ دورہ کریں گی۔

تلنگانہ میں نئی سیاسی اننگز: شرمیلا کا دورہ کھمم ملتوی

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 7:03 PM IST

ریاست تلنگانہ میں اپنی نئی علاقائی سیاسی جماعت کے قیام کے ذریعہ سیاسی اننگز کی شروعات کرنے کا اشارہ دینے والی متحدہ آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی بیٹی وائی ایس شرمیلا نے کھمم ضلع کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

دراصل وہ اس ماہ کی 21 تاریخ کو گاڑیوں کے بھاری قافلہ کے ساتھ اس ضلع کا دورہ کرنے والی تھی۔

تازہ اطلاع کے مطابق انہوں نے اس دورہ کو ملتوی کردیا ہے۔ ایم ایل سی انتخابات کے بعد وہ کھمم کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مانا جا رہا ہے کہ آئندہ ماہ کی 14 تاریخ کے بعد ہی وہ یہ دورہ کریں گی۔ شہر حیدرآباد میں واقع اپنی قیام گاہ لوٹس پونڈ میں شرمیلا ہر جمعہ کو اپنے آنجہانی والد کے حامیوں کے ساتھ اجلاس منعقد کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: '40 فیصد آبادی کو بے روزگار کرنے کی سازش'

واضح رہے کہ شرمیلا آندھرا پردیش کے موجودہ وزیراعلی و وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی بہن ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.