یوتھ ویلفیئر تنظیم کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کو مکمل کرتی ہے۔ یہ تنظیم بلا زات و مذہب آخری رسومات ادا کر رہی ہے۔
یوتھ ویلفیئر تنظیم کے صدر سید جلال الدین ظفر نے بتایا کہ ہماری تنظیم نے اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والے 1500 افراد کی آخری رسومات ادا کر چکی ہے، جس میں 200 کا ہندو مذہب سے تعلق تھا۔
سید جلال الدین ظفر نے کہا کہ تنظیم سے 160 افراد جڑے ہوئے ہیں، حیدرآباد میں 60 لوگوں کام کرتے ہیں۔ ان کی ٹیم 24 گھنٹے خدمات انجام دیتی ہے۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ پی پی ای کٹس اور دیگر سامان کی ضروری اشیاء فراہم کریں۔
انہوں نے اہل خیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ جو لوگ تدفین وتکفین کی اخراجات پورے نہیں کرسکتے ان لوگوں کی مدد کریں۔
مزید پڑھیں:
کورونا کا منفی اثر: سیاحتی مقامات بند، ملازمین کے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ
غور طلب ہے کہ حیدرآباد میں حکومت کی جانب سے بالاپور علاقے میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے لیے 5 ایکڑ پر ایک قبرستان مختص کی ہے۔ اس قبرستان میں کورونا سے انتقال ہونے والوں کی تدفین وتکفین کی جارہی ہیں۔