ETV Bharat / state

Youth Murdered in Hyderabad: حیدرآباد میں نوجوان کا قتل، ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ - Hyderabad youth stabbed to death

حیدرآباد کے فرسٹ لانسر علاقے میں ایک 26 سالہ نوجوان سہیل قادری کو نامعلوم افراد نے مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ Youth Murdered in Hyderabad

حیدرآباد میں نوجوان کا قتل
حیدرآباد میں نوجوان کا قتل
author img

By

Published : Jan 15, 2022, 9:50 AM IST

حیدرآباد میں ایک نوجوان سہیل قادری کو نامعلوم افراد نے حملہ کرکے قتل کردیا جس کے بعد مقتول کے رشتہ داروں اور مجلس کے رہنما و سابق میئر ماجد حسین نے ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ Youth Murdered in Hyderabad

حیدرآباد میں نوجوان کا قتل

ہمایوں نگر پولیس نے بتایا کہ فرسٹ لانسر کے احمد نگر میں 26 سالہ سہیل قادری رات دیر گئے پیدل جارہے تھے کہ گارڈن ٹاور کے قریب محمد افضل اور افسر کے علاوہ ان کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر حملہ کردیا۔ حملہ میں زخمی سہیل کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں:

اطلاعات کے مطابق قتل ازیں سہیل قادری سے حملہ آوروں کا جھگڑا ہوا تھا۔ سہیل کی موت کے بعد برہم رشتہ داروں نے احتجاج کرتے ہوئے ملزمین کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اعلیٰ عہدیداروں نے ماجد حسین کو تیقن دیا کہ ملزمین کو فوری گرفتار کیا جائے گا اور جلد از جلد عدالت میں چارج شیٹ داخل کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.