ETV Bharat / state

Suicide Case in Hyderabad معشوقہ کی شادی دوسرے شخص سے ہونے پر نوجوان کی خودکشی - حیات نگر میں خودکشی کا معاملہ

حیدرآباد کے حیات نگر پولیس اسٹیشن علاقے میں ایک نوجوان کی خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک نوجوان نے معشوقہ کی شادی دوسرے نوجوان سے ہونے پر خودکشی کر لی۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔ Suicide Case in Hayathnagar

معشوقہ کی دوسرے نوجوان سے شادی، نوجوان کی خودکشی

author img

By

Published : Mar 15, 2023, 12:42 PM IST

حیدرآباد: معشوقہ کی دوسرے نوجوان سے شادی کی تصویروں کو دیکھ کر ایک نوجوان نے صدمہ کے عالم میں خودکشی کرلی۔ اس نوجوان کی جیب سے منگل سوتر ملا جو وہ اس لڑکی کو پہنانا چاہتا تھا۔ یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے حیات نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق پانڈو لکشمیا اور اننتما اپنے تین بیٹوں کے ساتھ رنگاریڈی ضلع کی ونائک نگر کالونی میں رہتے ہیں۔ ان کا دوسرا بیٹا 23 سالہ گنیش لاری ڈرائیور ہے۔ وہ ایک سال سے مقامی لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم لڑکی کے والدین نے حال ہی میں دوسرے نوجوان سے شادی کردی۔ اس نے شادی کی تصاویر گنیش کو واٹس ایپ پر بھیجیں۔

یہ بھی پڑھیں: Suicide in Telangana نظام آباد میں میڈیکل طالب علم کی خودکشی

ان تصویروں کو دیکھ کر وہ صدمہ سے دو چار ہو گیا اور اسی مایوسی و صدمہ کے عالم میں اس نے درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ مقامی لوگوں نے منگنور کے مضافات میں ایک درخت سے اسے لٹکا ہوا پایا اور پولیس کو اطلاع دی۔ اس کی جیب میں منگل سوتر بھی ملا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز پہلے سکندرآباد کے گاندھی ہاسپٹل میں ایک 23 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق میٹو گوڈا کا ساکن سائی اسپتال میں زیر علاج تھا اور اس نے رات میں اسپتال کی 7ویں منزل پر جاکر پھانسی لگا لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.