ETV Bharat / state

نوجوان چاہے تو انقلاب لا سکتے ہیں

مشہور سماجی مصلح، فلسفی اور مفکر سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کے موقع پر 12 جنوری کو ملک بھر میں یوم نوجوان منایا جا رہا ہے۔

Young people can bring revolution said Swami Vivekananda
نوجوان چاہے تو انقلاب لا سکتے ہیں
author img

By

Published : Jan 12, 2020, 1:44 PM IST

تاریخ کا بغور مطالعہ کیا جائے تو پتہ چلے گا کہ دنیا بھر میں جب بھی اور جہاں بھی انقلاب آیا ہے، اس کی قیادت نوجوانوں نے ہی کی ہے۔ نوجوان چاہے تو معاشرہ میں مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں۔

نوجوانوں کی ان جیسی صلاحیتوں اور کاموں کی حوصلہ افزائی کے لیے بھارت بھر میں سوامی وویکانند ( 12 جنوری 1863۔ 4 جولائی 1902) کے یوم پیدائش کے موقع پر یوم نوجوان منایا جاتا ہے۔

یونیسکو کی جانب سے 'یوتھ فار چینج' کی مہم

یوم نوجوان کا مقصد نئی نسلوں کے اندر بیداری پیدا کرنے اور بھارت میں نوجوانوں کے حقوق کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس خصوصی دن کا ایک اور مقصد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور سوامی وویکانند کے نظریات کے فروغ کے ذریعے ملک کا بہتر مستقبل بنانا ہے۔

سوامی ویویکانند ( 12 جنوری 1863۔ 4 جولائی 1902)

  • قومی یوم نوجوانان 12 جنوری کو کیوں منایا جاتا ہے؟

قومی یوم نوجوانان سوامی وویکانند کی سالگرہ کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ وہ ایک معاشرتی مصلح، فلسفی اور مفکر تھے۔

سوامی وویکانند کی پیدائش 12 جنوری سنہ 1863 کو کولکتہ کے ایک کائستھ خاندان میں ہوئی تھی۔ ان کے بچپن کا نام نریندرناتھ دت تھا۔ ان کے والد وشوناتھ دت کولکتہ ہائی کورٹ کے ایک مشہور وکیل تھے۔

نوجوان چاہے تو معاشرہ میں مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں۔

درگاچر ن دتہ (نریندر کے دادا) سنسکرت اور فارسی کے عالم تھے، انہوں نے اپنے خاندان کو 25 برس کی عمر میں چھوڑ دیا اور ایک سادھو بن گئے۔ ان کی والدہ بھونیشوری دیوی مذہبی خیالات کی خاتون تھیں۔ ان کا زیادہ تر وقت بھگوان شو کی پوجا ارچنا میں بسر ہوتا تھا۔

نریندر کے والد اور ان کی ماں کے مذہبی، ترقی پسند اور عقلی رویہ نے ان کی سوچ اور شخصیت کی تشکیل میں سوامی وویکانند کی مدد کی۔

سوامی ویویکانند ( 12 جنوری 1863۔ 4 جولائی 1902) کے یوم پیدائش کے موقع پر یوم نوجوان منایا جاتا ہے۔

  • یوم نوجوانان کا دن تاریخ کے آئینے میں :

سنہ 1984 میں بھارتی حکومت نے سب سے پہلے سوامی وویکانند کی سالگرہ یعنی 12 جنوری کو قومی یوم نوجوان منانے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد 1985 سے یہ پورے ملک میں یوم نوجوانوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

حکومت کا بنیادی مقصد سوامی ویویکانند کے نظریات اور ان کے ذریعے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرکے ملک کا بہتر مستقبل بنانا ہے۔ یہ نوجوانوں کی دائمی توانائی بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کا ایک بہت بڑا طریقہ ہے۔

مختلف اسکولز اور کالجز میں یہ سوامی ویویکانند پر تقریر، گانوں، پریڈ اور مضمون لکھنے کے مقابلوں اور سیمینار وغیرہ کے ذریعہ اس دن کو منایا جاتا ہے

رواں برس قومی یوم نوجوانان کے 23 واں ایڈیشن کا انعقاد 12 تا 16 جنوری 2020 کو اترپردیش کے لکھنؤ میں ہوگا۔ اس کا اہتمام وزارت یوتھ امور اور کھیل اور اترپردیش کی حکومت مشترکہ طور پر کرے گی۔ اس کا تھیم 'فٹ یوتھ فٹ انڈیا' ہے۔

مزید پڑھیں : سوانی وویکانند: ایک بے مثال مصلح

کہا جارہا ہے کہ اس فیسٹیول میں 6000 سے زیادہ نوجوان حصہ لیں گے۔ اس دن نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے۔ اس میلے میں طرح طرح کے پروگرام موسیقی، لوک ڈانس، کھانا، سولو ڈرامے وغیرہ پیش کیے جاتے ہیں۔

  • یوم نوجوانوں کا دن: تھیم

سنہ 2020 کا تھیم 'قومی تعمیر کے لئے نوجوانوں کی قوت کو منظم کرنا ہے۔

سنہ 2018 کا تھیم 'سنکلپ سی سدھی' تھا۔

سنہ 2017 کا تھیم 'یوتھ فار ڈیجیٹل انڈیا تھا ۔

سنہ 2016 کا تھیم 'انڈین یوتھ فار ڈویلپمنٹ، ہنر اور ہم آہنگی' تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.