دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریض 12 لاکھ 1ہزار 964 ہو گئے جبکہ اس سے اموات کی تعداد 64 ہزار 727 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا کے دنیا بھر میں 89 ہزار 599 مریض اب بھی اسپتالوں میں داخل ہیں، 2 لاکھ 46 ہزار 638 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ 42 ہزار 290 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
امریکہ کو کورونا وائرس کی وبا نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جہاں اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 11ہزار 357 تک پہنچ چکی ہے جبکہ کورونا نے امریکا بھر میں 8 ہزار 452 افراد کو لقمۂ اجل بنایا ہے۔
کورونا کے امریکہ بھر میں 2 لاکھ 88 ہزار 80 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، 14ہزار 825 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ 8 ہزار 206 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
کورونا وائرس کے باعث اموات کے حوالے سے سرِ فہرست ملک اٹلی ہے جہاں اس وائرس نے 15 ہزار 362 افراد کو موت کے منہ میں پہنچایا ہے، دوسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں11 ہزار 947 انتقال کر چکے ہیں، 8 ہزار 452 اموات کے ساتھ تیسرے نمبر پر امریکا ہے جبکہ فرانس 7 ہزار 560 ہلاکتوں کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔
کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں 1 لاکھر 26 ہزار 168 افراد اب تک اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، اٹلی 1 لاکھ 24 ہزار 632 مریضوں کے ساتھ تیسرے اور جرمنی 96 ہزار 92 کورونا مریضوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے-