ETV Bharat / state

اردو یونیورسٹی میں کمپیوٹر کی بنیادی مہارتوں پر ورکشاپ - ورکشاپ

پروفیسر صدیقی محمد محمود،انچارج رجسٹرار نے بتا یا کے آج کے زمانے میں صاحبِ علم ہونا کافی نہیں بلکہ سبھی اساتذہ کو کمپیوٹر کا جاننے والا ہو نا چاہیے۔

اردو یونیورسٹی میں کمپیوٹر کی بنیادی مہارتوں پر ورکشاپ

author img

By

Published : Feb 24, 2021, 9:44 AM IST

مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی) کے زیرِ اہتمام کمپیوٹر کی بنیادی مہارتوں پر سہ روزہ آن لائن ورکشاپ کا آج افتتاح عمل میں آیا۔

صدارتی خطاب پیش کرتے ہوئے پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج نے کہا کہ علم کے ساتھ ساتھ ہنر کا سیکھنا لازمی ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں بھی اس پر زور دیا گیا ہے ۔ ہمیں علم کی درجہ بندیوں سے پرے خالقِ کائنات کی تخلیقات پر غور و خوض کرتے ہوئے ذہنی تحفظات سے بالاتر ہو کر جدید تکنا لوجی کو انسانی بھلائی کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

مہمانِ اعزازی ‘پروفیسر صدیقی محمد محمود ،انچارج رجسٹرار نے بتا یا کے آج کے زمانے میں صاحبِ علم ہو نا کا فی نہیں بلکہ سبھی اساتذہ کو کمپیوٹر کا جاننے والا ہو نا چاہیے۔

اس موقع پر مرکز کے ڈائرکٹر ، پروفیسرمحمد عبدالسمیع صدیقی نے خیر مقدمی کلمات پیش کرتے ہوئے بتا یا کہ تقریباً 800 سے زائد اساتذہ اس ورکشاپ میں حصہ لے رہے ہیں. اور انہوں نے فرداً فرداً تمام لو گوں کا استقبال کیا ۔

اس اجلاس کی کاروائی جناب مصبا ح انظر ،اسسٹنٹ پروفیسر ،سی پی ڈی یو ایم ٹی نے چلائی۔پروگرام کے کو آرڈیٹیٹر ،ڈاکٹر محمد اکبر نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور قبل ازیں ڈاکٹر عبدالعلیم کی تلاوتِ کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔

پہلے تکنیکی اجلاس میں ڈاکٹر پرویز احمد اعظمی ،شعبۂ اردو ،سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر نے اردو ٹائپنگ اور ویکیپیڈیا کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی اور اساتذہ کے سوالات کے تشفی بخش جوابات دیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.