حیدرآباد: دنیا کے سب سے بڑے فلم اسٹوڈیو کمپلیکس راموجی فلم سٹی میں یوم خواتین کے موقع پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جس میں رامو جی گروپ آف کمپنیز کی خواتین اسٹاف شرکت کرکے تقریب کی رونق بڑھادی۔ تقریب آئی اے ایس آفیسر سمیتا سبھروال چیف گیسٹ کے طور پر شرکت کی۔ وہیں حقوق نسواں میگزین 'بھومیکا' کی ایڈیٹر کونڈاویتی ستیہ وتی بطور آنر گیسٹ کے شرکت کی۔ اس دوران R.F.C. ایم ڈی وجئےشوری اور ای ٹی وی بھارت کے ڈائریکٹر برہتی بھی موجود رہی۔
رواں برس یوم خواتین کا تھیم ڈیجیٹل آل اینویشن اینڈ ٹکنالوجی فار جنڈر اکویلٹی تھا۔ جس کا مقصد خواتین کو ڈیجٹل دور میں مساوی حقوق فراہم کرنا تھا۔ یوم خواتین کی تقریبا کا آغاز شمع جلا کر کیا گیا۔ آر ایف سی کے ایم ڈی وجئےشوری اور ای ٹی وی بھارت کے ڈائریکٹر برہاتی نے مہمان خصوصی سمیتا سبھروال اور ستیہ وتی کا خیر مقدم کیا۔
آئی اے ایس سمیتا سبھروال نے اس موقع پر کہاکہ' ابتدائی دنوں میں انہوں نے اناڈو کی وجہ سے تیلگو سیکھی۔ اس کیلے شکریہ، مقامی زبان کا امتحان پاس کرنا UPSC سے زیادہ مشکل ہے۔ جب وہ اسسٹنٹ کلکٹر تھی تو سارا دن گاؤں گاؤں گھوما کرتی تھی۔ ہمیں امید ہے کہ آنے والی دہائیوں میں بھی اپنی آزاد اور جرأت مندانہ صحافت جاری رکھے گی۔ کیونکہ آپ (ایناڈو) لوگوں کی رائے اور خیالات کی عکاس ہے۔ ایک صحت مند جمہوریت کو اس ذمہ داری کی ضرورت ہوتی ہے۔'
اس موقع پر خواتین کی کامیابوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔ مہمانان خصوصی کی طرف سے موسیقی، رقص، فیشن شو اور رنگولی مقابلوں میں جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ کیک کاٹ کر جشن میں مزید میٹھاس پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ خواتین اسٹاف نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان تقریبات نے انہیں جوش و خروش اور حوصلہ دیا۔ پروگرام میں خواتین کی طاقت کو ظاہر کرنے کے لیے تیار کی گئی ثقافتی پرفارمنس نے تفریح میں مزید اضافہ کیا۔ باسکو گروپ کی جانب سے پیش کیے گئے متاثرکن ڈانس سے شراکاء خوب محظوظ ہوئیں۔
مزید پڑھیں: