شہر حیدرآباد میں 24تا27 مارچ ہونے والے ونگس انڈیا ایئرشو Wings India Air Showمیں اے 350طیارہ کو رکھاجائے گا۔ یہ طیارہ طویل سفر کے لئے جانا جاتا ہے۔
شہرحیدرآباد کے بیگم پیٹ ایئرپورٹ پر یہ شو ہوگا، جس میں سنگل ایزل اے 220طیارہ کو بھی رکھا جائے گا۔ ونگس انڈیا، ایشیا کا ہوابازی کا سب سے بڑا شو ہے۔ اس شو کے پہلے دو دن تجارتی مقاصد کے لیے ہوں گے جبکہ بقیہ دن عوام الناس کے لئے ہوں گے۔
وزارت شہری ہوابازی اور فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری(فکی)کی جانب سے ونگس انڈیا کا پانچواں ایڈیشن منعقد کیا جارہا ہے۔
یو این آئی