ETV Bharat / state

Revanth Reddy on Jobs: 'تلنگانہ میں اقتدار میں آتے ہی دو لاکھ روزگار دیں گے'

تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر Telangana Congress President ریونت ریڈی نے اعلان کیا کہ کانگریس کے برسراقتدار آتے ہی تلنگانہ میں پہلے سال 2 لاکھ پوسٹز پر تقررات کئے جائیں گے۔

author img

By

Published : Feb 28, 2022, 7:12 PM IST

تلنگانہ میں اقتدار میں آتے ہی دو لاکھ روزگار دیں گے

انہوں نے پرگتی بھون کو امبیڈکر بھون میں تبدیل کرنے پہلی دستخط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ ریونت ریڈی بے روزگار نوجوانوں کی تائید میں یوتھ کانگریس کی ایک روزہ بھوک ہڑتال کے اختتام پر خطاب کررہے تھے۔ Telangana Congress President on Jobs

انہوں نے بھوک ہڑتال میں حصہ لینے والے صدر یوتھ کانگریس شیوا سینا ریڈی اور ان کے ساتھیوں کو شربت پیش کیا۔ اس موقع پر اے آئی سی سی سکریٹری بوس راجو، پولٹیکل افیرس کمیٹی کنوینر محمد علی شبیر، ڈاکٹر جی چناریڈی، جنرل سکریٹری یوتھ کانگریس انیل یادو اور دیگر موجود تھے۔ Telangana youth Congress Hunger Strike

ریونت ریڈی نے کہا کہ آئندہ 12 ماہ کے بعد تلنگانہ میں کانگریس کا اقتدار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سال دو لاکھ جائیدادوں پر تقررات کیلئے ضرورت پڑنے پر سونیا گاندھی کے پیر پکڑ کر درخواست کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قلعہ گولکنڈہ پر کانگریس پرچم لہرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالیشان پرگتی بھون جو کے سی آر کی رہائش گاہ ہے امبیڈکر بھون میں تبدیل کرنے پہلی فائیل پر دستخط کی جائے گی۔

انہوں نے دوبارہ برسراقتدار آنے سے متعلق کے سی آر کے دعوؤں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے چیلنج کیا کہ اگر کے سی آر میں ہمت ہو تو وسط مدتی انتخابات کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جدوجہد کیلئے تیار ہے لیکن کے سی آر میں مقابلہ کی ہمت نہیں لہذا انہوں نے پرشانت کشور کی مدد حاصل کی۔

ریونت ریڈی نے کہا کہ آنجہانی اندرا گاندھی نے بے روزگار نوجوانوں کے حقوق کا تحفظ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک کردیا ہے۔ ریونت ریڈی نے کہاکہ انہیں کانگریس صدر سے زیادہ یوتھ کانگریس کی صدارت میں دلچسپی ہے۔ اگر میں یوتھ کانگریس کا صدر ہوتا تو کے سی آر کا زوال ہوچکا ہوتا۔ کے سی آر نے اسمبلی میں تقررات کا وعدہ کیا تھا لیکن 8 برس گذرنے کے باوجود وعدہ پورا نہیں ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.