ETV Bharat / state

’حیدرآباد سے نظام اور نواب کلچرل کا خاتمہ کریں گے‘ - کے سی آر

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج حیدرآباد کا دورہ کرکے مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد انتخابات کےلیے بی جے پی کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔

’حیدرآباد سے نظام اور نواب کلچرل کا خاتمہ کریں گے‘

author img

By

Published : Nov 29, 2020, 6:02 PM IST

Updated : Nov 29, 2020, 7:37 PM IST

امت شاہ نے آج صبح حیدرآباد آمد کے بعد سب سے پہلے چارمینار کے قریب واقع مندر پہنچے اور پوجا کی۔ انہوں نے اس کے بعد وارث گوڑہ سکندرآباد سے روڈ شو میں حصہ لیا اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا جبکہ جگہ جگہ عوام سے خطاب کیا۔

’حیدرآباد سے نظام اور نواب کلچرل کا خاتمہ کریں گے‘

روڈ شو کے اختتام کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے ٹی آر ایس اور مجلس پر جم کر تنقید کی اور انہوں نے حیدرآباد کے رائے دہندوں سے ایک بار بی جے پی کو موقع دینے کا اپیل کی۔

امت شاہ نے روڈ شو کے دوران خطاب کرتے ہوئے ووٹرز سے بہتر حکمرانی کا وعدہ کیا۔ انہوں نے روڈ شو کے دوران لوگوں کے جوش و خروش کا تذکرہ کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ امت شاہ نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ حیدرآباد کا آئندہ میئر بی جے پی کا ہوگا۔ پرتپاک استقبال پر انہوں نے حیدرآباد کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مجلس پر نالوں پر غیرقانونی قبضہ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارا مئیر ہوگا تو تمام ڈھانچوں کو گرادیا جائے گا اور حیدرآباد کو سیلاب فری شہر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی ناکامی کی وجہ سے حیدرآباد میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوئی جس سے 7 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔

وزیر داخلہ نے کے سی آر سے ’ایک سو دن میں ترقی‘ کے نعرے پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سے ترقی کیوں نہیں ہوئی۔ انہوں نے کے سی آر کو پہلے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں جو بھی وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا ہے جبکہ اب جو وعدہ کریں گے اسے بھی پورا کریں گے۔

انہوں نے عوام کو نریندر مودی پر یقین کرتے ہوئے اپنے ووٹ دینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ہی حیدرآباد کو ترقی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد سے نواب اور نظام کلچرل کے خاتمہ اور آئی ٹی شعبہ میں مزید ترقی دینے کا وعدہ کیا۔

امت شاہ نے مجلس اور ٹی آر ایس پر خفیہ معاہدہ کا الزام عائد کیا اور کے سی آر کو مجلس کے ساتھ کئے گئے خفیہ معاہدہ سے متعلق عوامی طور پر اعلان کرنے کا چیلنج دیا۔ انہوں نے حیدرآباد میں سیلاب کے وقت عوام کے بیچ نہ جانے کا بھی الزام عائد کیا اور حیدرآباد سے بدعنوانی کا خاتمہ کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

Last Updated : Nov 29, 2020, 7:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.