ETV Bharat / state

مغربی گوداوری: وزیر صحت نے بیمار افراد کی عیادت کی

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 10:56 AM IST

آندھرا پردیش کے مغربی گوداوری ضلع کے ایلورو قصبے میں ہفتے کے روز کم از کم 25 افراد بیمار ہوگئے۔ ان میں سے 18 بچے اور باقی سات بڑے ہیں مگر بیماری کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔

مغربی گوداوری: ایک ہی علاقے کے25 افراد بیمار

متاثر افراد متلی اور قئے کی کیفیت محسوس کرتے ہیں۔ جیسے ہی ڈاکٹروں اور پولیس کو اس معاملے کا علم ہوا ، انہوں نے انہیں ایلورو کے سرکاری جنرل اسپتال میں داخل کردیا۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ سب اب محفوظ اور مستحکم ہیں۔ لیکن بیماری کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہوں نے مریضوں کے خون کے نمونے جانچ کے لئے وجئے واڑہ سرکاری اسپتال بھیجے ہیں۔ دریں اثنا، ریاستی وزیر صحت اے کالی کرشنا سرینواس کو جب اس بات کی اطلاع ملی تو وہ مذکورہ اسپتال پہنچے اور مریضوں کی عیادت کی۔

بتایا گیا کہ ڈاکٹرز بیماری کی وجہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم مریض اب ٹھیک ہیں۔ ایک بچی کو بہتر علاج کے لئے وجئے واڑہ بھیجا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم اس علاقے میں گئی جہاں ایک وقت میں بہت سارے لوگ بیمار ہوگئے۔ اس علاقے میں ہر گھر کے فرد کا میڈیکل ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آندھرا پردیش: فوجی نے انصاف کا مطالبہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.