ETV Bharat / state

Asaduddin Owaisi On Hijab حجاب پہننا قانونی اور آئینی حق ہے، اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے کہا کہ حجاب پہننا مسلم خواتین کو اپنے ساتھیوں سے کمتر نہیں کرتا اور یہ ان کا آئینی حق ہے کہ وہ جو چاہیں پہنیں۔ Asaduddin Owaisi On Hijab

حجاب پہننا قانونی اور آئینی حق ہے،  اویسی

author img

By

Published : Oct 15, 2022, 10:57 PM IST

حیدرآباد: رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے پوچھا کہ کیا بنیادی حقوق اسکولوں کے دروازے پر رک جائیں گے۔ جب کہ ملک کے قوانین حجاب پہننے کا حق دیتے ہیں۔ حجاب پر پابندی کے کیس میں سپریم کورٹ کے الگ الگ فیصلے کے بعد ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ مسلم خواتین کے سر ڈھانپنے کا مطلب یہ نہیں کہ انہوں نے اپنے دماغ کو بھی ڈھانپ لیا ہے۔

حجاب پہننا قانونی اور آئینی حق ہے، اویسی

وہ (حجاب مخالفین) کہتے ہیں کہ ہم اپنی لڑکیوں کو دھمکیاں دیتے ہیں۔ انہیں ڈرا کر رکھتے ہیں؟ میں پوچھتا ہوں، آج کل کون ڈرتا ہے؟ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر آپ حیدرآباد آئیں تو دیکھیں گے کہ سب سے زیادہ موٹر سائیکل رائیڈرس ہماری بچیاں ہیں۔ اپنی گاڑی ان کی گاڑی کے پیچھے مت لگائیں۔ میں خود اپنے ڈرائیور سے کہتا ہوں کہ میاں ہوشیار رہو۔ اگر وہ (گودی میڈیا کے اینکرس) ان کے پیچھے موٹرسائیکلوں پر سواری کریں گے تو سمجھ جائیں گے کہ کیا کوئی انہیں اپنی مرضی سے کچھ بھی کرنے پر مجبور کر سکتا ہے؟

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حجاب معاملے پر غیر متفقہ فیصلہ سنایا ہے جس کے بعد یہ معاملہ سپریم کورٹ کی بڑی بینچ کو سونپ دیا جائے گا۔ Asaduddin Owaisi On Hijab

یہ بھی پڑھیں : Shafiqur Rahman Barq on Hijab 'حجاب پر پابندی سے معاشرے میں غلط اثر پڑےگا'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.