وزیراعلی نے کہا کہ 'کسان مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے زرعی قوانین کے خلاف انصاف کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور ہم ان کی حمایت کرتے ہیں'۔
کے سی آر نے یاد دلایا کہ ٹی آر ایس نے پارلیمنٹ میں زرعی بلوں کی مخالفت کی تھی کیونکہ یہ ایک طرح سے کسانوں کے مفادات کے لئے نقصان دہ ہے۔
کے سی آر نے مزید کہا کہ جب تک نئے زرعی قوانین کو منسوخ نہیں کیا جاتا، لڑائی جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ ٹی آر ایس پارٹی بھارت بند کی کامیابی کے لئے کام کرے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بند کو کامیاب بنائیں اور کسانوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔