ETV Bharat / state

KTR on Hyderabad Development:'ہم حیدرآباد کو کاسموپولیٹن شہر بنا رہے ہیں' - حیدرآباد کو عالمی سطح پر ترقی دلانے کیلئے ایک جدید نظام کا قیام ضروری

ریاست تلنگانہ کے آئی ٹی وزیرکے ٹی آر نے کہا 'ہم سوچھ تلنگانہ سوچھ حیدرآباد پروگرام کے حصہ کے طور پر ویسٹ مینجمنٹ کا حل تلاش کر رہے ہیں۔ KTR on Hyderabad Development

We are making Hyderabad a cosmopolitan city
ہم حیدرآباد کو کاسموپولیٹن شہر بنا رہے ہیں
author img

By

Published : Mar 2, 2022, 5:42 PM IST

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و بلدی نظم ونسق تارک راما راو نے کہا ہے کہ تلنگانہ ریاست ترقی کی سمت گامزن ہے۔ ریاستی حکومت دارالحکومت حیدرآباد کو ایک کاسموپولیٹن شہر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔وزیر موصوف نے شہر کے پیپلز پلازہ میں 40 جدید ترین کچرے کے ٹرکوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔Telangana IT Minister on Hyderabad

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہر میں دو طرح کاکچرا پیدا ہوتا ہے۔ یہ کچرا ٹھوس اور مائع ہوتا ہے۔ ہم سوچھ تلنگانہ سوچھ حیدرآباد پروگرام کے حصہ کے طور پر ویسٹ مینجمنٹ کا حل تلاش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2014 میں 2500 میٹرک ٹن کچرا جمع ہوتا تھا تاہم موجودہ طورپر 6 ہزار میٹرک ٹن کچرا جمع ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Harvard University Invites KTR: ہارورڈ یونیوسٹی نے کے ٹی آر کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

4500 سوچھ آٹو ٹپر دستیاب کروائے گئے ہین۔ان آٹوز کو کچرا اٹھانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ جلد ہی مزید 400 آٹوز ایک ماہ میں دستیاب ہوں گے جن کا استعمال 150 ڈویژنوں میں گھر گھر کچرا جمع کرنے کے لیے کیاجائے گا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کو عالمی سطح پر ترقی دلانے کیلئے ایک جدید نظام کا قیام ضروری ہے۔ حیدرآباد کو صاف رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جدید ترین تکنیکوں کو اختیار کیاجارہا ہے جس کا مقصد جدید ترین سالڈ ویسٹ ٹریٹمنٹ ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ حیدرآباد کو ایک کاسموپولیٹن شہر بنانے کے وزیراعلی کے ویژن کے مطابق کام کریں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.