تلنگانہ کے بھدراچلم ٹاون کے قریب دریائے گوداوری کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے۔گوداوری کے طاس کے علاقوں میں مسلسل بارش کے نتیجہ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔دریائے گوداوری کی سطح، جو دو دن پہلے 22 فٹ چھو گئی تھی، بدھ کی صبح 27 فٹ ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی دریائے گوداوری کا پانی رامالیم گھاٹ کے علاقوں تک پہنچ گیا۔ حکام نے بتایا کہ آج شام تک پانی کی سطح میں مزید تین فٹ تک اضافہ کا امکان ہے۔
چھتیس گڑھ اور اڈیشہ کی سرحدوں پر موسلادھار بارش کی وجہ سے تالی پیرو پروجیکٹ میں پانی کا شدید بہاو دیکھاگیاجس پر حکام نے اس کے 7 دروازے کھولتے ہوئے 17,616کیوبک پانی چھوڑا۔
اسی دوران سوریہ پیٹ ضلع کے پُلی چنتلہ پروجیکٹ میں بھی پانی کا شدید بہاو دیکھاگیا۔اس کی مکمل سطح آب 175.89فیٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 137.203فیٹ درج کی گئی۔اس میں 657کیوبک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے 100کیوبک پانی چھوڑا گیا۔