حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے مادھا پور میں واقع عالمگیر مسجد میں 'وزٹ مائی موسک پروگرام' کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی عوام کی کثیر تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق اس پروگرام میں پانچ سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔ Visit My Mosque Program in Madhapur
پروگرام کے دوران اسلام اور مسجد سے متعلق بہت اہم باتیں بتائی گئیں کہ مسجد میں کیا ہوتا ہے؟ اذان کیوں دی جاتی ہے؟ نماز کس طرح پڑھی جاتی ہے اور اسلام بھائی چارہ اور امن کے تعلق سے کیا سکھاتا ہے؟ پروگرام میں شرکت کرنے والے افراد نے کہا کہ 'اس طرح کے پروگرامز ہر محلہ کی مسجد میں منعقد ہونی چاہیے۔ اس طرح کے پروگرام سے بین المذاہب لوگوں کے درمیان امن وامان اور بھائی چارے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔' Important things about Islam and mosque
یہ بھی پڑھیں: دیگر مذاہب کے لوگ مسجد میں جمع ہوئے
تقریب کے منتظمین نے کہا کہ 'ہم چاہتے ہیں تمام مذاہب اور جِنس کے لوگ مساجد کا دورہ کریں اور خود کو اس بات سے واقف کریں کہ عبادت گاہوں پر کیا ہوتا ہے۔' محمد مسعود علی نے مزید کہا کہ 'ایک پولرائزڈ ماحول میں 'وزٹ مائی مسجد' پہل فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر مرکوز ہے اور ملک کی جامع ثقافت اور حیدرآباد کی ثقافتوں کے گنگا جمنی سنگم کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ ہمارا عقیدہ ہے کہ بنگارو (سنہری) تلنگانہ کا خواب اس وقت تک پورا نہیں ہو سکتا جب تک کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی نہ ہو۔'