ریاست تلنگانہ کے بھینسہ میں کچھ دن پہلے ہوئے سڑک حادثے کو شرپسندوں نے فرقہ وارانہ رنگ دیتے ہوئے فساد برپا کردیا تھا اور اس حادثے کو لو جہاد کا رنگ دینے کی کوشش کی جارہی تھی۔ اسی معاملے کو لے کر وشوا ہندو پریشد کے کارکنان نے تلنگانہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آفس کے روبرو احتجاج کیا۔
وہیں پولیس نے وشوا ہندو پریشد کے کارکنان کو حراست میں لیتے ہوئے مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستان کے درمیان سندھ - طاس معاہدے کا حل جلد ممکن: بھارتی کمشنر
واضح رہے کہ ڈی جی پی آفس تلنگانہ اسمبلی کے دائیں جانب ہے اور اس وقت اسمبلی میں سیشن جاری ہے، سخت پولیس بندوبست رہنے باوجود وشوا ہندو پریشد کے کارکنان نے احتجاج کیا۔