ETV Bharat / state

Padlock On Grave سوشل میڈیا پر وائرل مقفل قبر بھارتی شہر حیدرآباد کی ہے، نہ کی پاکستان کی - بند قبر کی تصویر وائرل

ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پر ایک تالے بند قبر کی تصویر وائرل ہوئی اور یہ دعوی کیا گیا کہ مذکورہ قبر پاکستان میں ہے، جہاں مائیں اپنی بیٹیوں کی قبروں کو عصمت دری سے بچانے کے لئے قبروں میں تالے لگا رہی ہیں حالانکہ یہ معاملہ بالکل برعکس ہے، مذکورہ قبر بھارتی شہر حیدرآباد کی ہے نہ کی پاکستان کی۔Padlock on grave from Hyderabad

سوشل میڈیا پر وائرل تالے بند قبر بھارتی شہر حیدرآباد کی ہے

author img

By

Published : May 1, 2023, 7:26 AM IST

حیدرآباد: گزشتہ دو دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک تالے بند قبر کی تصاویر وائرل رہی ہے اور دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ قبر پاکستان کی ہے جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ مذکورہ تالے والی قبر بھارتی شہر حیدرآباد کی ہیں نہ کہ پاکستان کی، جیسا کہ ایک مقامی شخص نے قبرستان میں جاکر مذکورہ قبر کی ویڈیو گرافی کرکے اس کا انکشاف کیا ہے۔ چند میڈیا ادارے بشمول نیوز ایجنسی این آئی اے نے ہفتے کے روز یہ خبر چلائی کہ پاکستان میں والدین اپنی بیٹیوں کی قبروں میں تالے لگارہے ہیں تاکہ انہیں عصمت دری سے بچایا جا سکے۔

  • This graveyard is from Hyderabad, India.

    An Islamophobic atheist claimed that it was from Pakistan, and people locked it to save their daughters from rapists.

    India's propaganda Media spread that fake news without verifying the fact.

    Watch this video 👇 pic.twitter.com/Jdk3PhriI8

    — Md Asif Khan‏‎‎‎‎‎‎ (@imMAK02) April 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

تاہم اتوار کو سچائی اس وقت سامنے آئی جب گزشتہ دنوں حیدرآباد کے پرانے شہر کے مادنا پیٹ علاقے میں واقع قبرستان میں تالے لگی قبر کو دیکھنے والے ایک شخص نے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کرنے کے لیے اسی جگہ کا دورہ کیا۔ ویڈیو میں موجود شخص نے انکشاف کیا کہ یہ اس کے دوست کی ماں کی قبر ہے۔ بوڑھی خاتون کا گزشتہ سال انتقال ہو گیا تھا اور اسے وہیں دفنانے کے بعد ان کے اہل خانہ نے تالہ لگا دیا تھا تاکہ کسی اور میت کی تدفین اسی جگہ پر نہ ہو سکے۔

  • Media outlets including ANI shared the photo of a padlocked grave with the claim that parents in Pakistan were locking daughters' graves to avoid rape. The photo is from Hyderabad, India and the grave is of an aged woman | @shinjineemjmdr @zoo_bearhttps://t.co/mDzMd8WIig

    — Alt News (@AltNews) April 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مسجد سالار الملک کے مؤذن نے بتایا کہ انہوں نے دیکھا کہ کچھ لوگ اپنے مُردوں کو پرانی قبروں میں دفن کر رہے ہیں۔ ایسی حرکت کو روکنے کے لیے متوفی کے لواحقین نے لوہے کی گرل قبر پر لگا کر تالا لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ قبر کے اوپر گرل بھی لگائی گئی ہے کیونکہ یہ داخلی دروازے کے بالکل قریب ہے اور متوفی کے اہل خانہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے تھے کہ زائرین اس پر قدم نہ رکھیں۔

بتادیں کہ مسجد سالار الملک مذکورہ قبرستان کے قریب واقع ہے اور جس مؤذن نے اس حقیقت کا انکشاف کیا وہ اسی مسجد میں گذشتہ کئی برسوں سے اذان دینے کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.