ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے 163 شہری جو کوویت میں پھنس گئے تھے خصوصی طیارے کے ذریعہ حیدرآباد پہنچ گئے۔
مرکزی حکومت کے وندے بھارت مشن کے تحت لاک ڈاون کی وجہ سے بیرونی ممالک میں پھنسے بھارتیوں کو واپس لایا جارہا ہے۔
حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر کوویت سے پہنچنے والے مسافرین کا تعلق دونوں تلگو ریاستوں سے ہے اور ان مسافرین میں بچے بھی شامل تھے۔
ایئرپورٹ پر مسافرین کے ٹسٹ کئے گئے اور انہیں کورنٹائن میں بھیج دیا گیا۔
وزارت خارجہ کی جانب مختلف ممالک میں پھنسے بھارتیوں کو واپس لانے کےلیے وندے بھارت مشن کا اعلان کیا ہے اس کے ذریعہ تلنگانہ اور آندھراپردیش کےلیے بھی متعدد پروازیں دنیا کے مختلف مقامات سے چلائی جائیں گی اور خصوصی پروازوں کے ذریعہ پھنسے ہوئے مسافرین کو ملک واپس لایا جائے گا۔