ETV Bharat / state

وین ڈرائیور نے چارمرتبہ پلازمہ کا عطیہ دیا

author img

By

Published : Sep 12, 2020, 8:18 PM IST

روی نے چار مرتبہ پلازمہ کا عطیہ دیا۔اس کا پلازمہ کا عطیہ لینے والوں میں دو کسان بھی شامل ہیں۔

وین ڈرائیور نے چارمرتبہ پلازمہ کا عطیہ دیا
وین ڈرائیور نے چارمرتبہ پلازمہ کا عطیہ دیا

حیدرآباد میں وین ڈرائیور کے طورپر کام کرنے والے ایک شخص نے چارمرتبہ پلازمہ دیکر کورونا متاثرین کی مدد کی۔

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع منچریال کے کاسی پیٹ منڈل کے ملکاپلی گاوں کا رہنے والا روی حیدرآبادمیں وین ڈرائیور کے طور پر کام کرتا ہے۔وہ 26جون کو کورونا سے متاثر ہوا جس کے بعد اس کا علاج حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال میں کیا گیا جہاں روبہ صحت ہونے کے بعد اس کو 8جولائی کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی اور 14دن گھر میں الگ تھلگ رہنے کی ہدایت دی گئی۔

الگ تھلگ رہنے کے عرصہ کی تکمیل کے بعد اس نے پلازمہ کا عطیہ دینے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس کا ماننا ہے کہ پلازمہ کا عطیہ نہ دیئے جانے کے نتیجہ میں کئی افراد کی کورونا سے موت ہورہی ہے اسی لئے اس نے یہ اہم فیصلہ لیا۔

روی نے چار مرتبہ پلازمہ کا عطیہ دیا۔اس کا پلازمہ کا عطیہ لینے والوں میں دو کسان بھی شامل ہیں۔روی نے سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کی جانب سے منعقدہ پلازمہ کے عطیہ کے کیمپ میں بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: انجینئرنگ کا طالب علم فوڈ ڈلیوری کرنے پر مجبور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.