حیدرآباد: حضرت بابا شرف الدین سہروردی، پہاڑی شریف کے عرس کے موقع Urs Sharif Conducting of Hazrat Baba Sharafuddin پر گزشتہ روز تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمود علی زیارت کی غرض سے درگاہ پہنچے جہاں ریمپ کی عدم تکمیل کی وجہ سے وہ درگاہ شریف تک نہیں جاسکے اور نیچے سے ہی فاتحہ خوانی اور دعا کا اہتمام کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ریمپ کا معائنہ کیا اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'انہیں بڑا افسوس ہے کہ پچھلے تین سالوں میں درگاہ شریف کے ریمپ کا کام مکمل نہیں کیا جاسکا۔ وزیر موصوف نے وہیں سے کنٹرکٹر سے بات کی اور کام کو فوری تکمیل کرنے کی ہدایت دی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ 'حکومت تلنگانہ پہاڑی شریف کے ریمپ کی جلد تکمیل کے لیے سنجیدہ ہے تاکہ زائرین بالخصوص عمر رسیدہ حضرات کو زیارت کرنے میں آسانی ہو۔ محمود علی نے کہا کہ جلد ہی وقف بورڈ کے چیرمن کا انتخاب عمل میں آئے گا جس کے بعد ریمپ کے نقشہ میں نظرثانی کرکے فوری طور پر تعمیراتی کام کو مکمل کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ریمپ کا 50 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جب کہ مزید 50 فیصد کام باقی ہے جس کو پانچ چھ مہینوں میں مکمل کرلیا جائے گا، انہوں نے عوام کو تیقن دیا کہ اگلے عرس شریف میں زائرین ریمپ کے ذریعہ درگاہ شریف پر حاضری دے سکیں گے۔
مزید پڑھیں: